پاکستان سمیت دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ارتھ ڈے آج منایاجارہا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے
دنیا بھر میں ارتھ ڈے کے موقع پر ماحول کی صفائی اور فضائی آلودگی پھیلانے سے گریز کے لیے آگہی کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت اجاگر کررہی ہیں۔
بہت سی تنظیمیں شہر میں ساحلِ سمندر، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پر جا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔
0 comments: