وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اراکین نے اسمبلی نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پارٹی ایم پی ایز نے کہا کہ آپ جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے۔
عثمان بزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں اس منصب کو اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سمجھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں عوامی امنگوں کا ترجمان نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں ،جس نظام میں عوام حقیقی معنوں میں با اختیار ہوں گے
0 comments: