پانڈیا اور راہول پر 20،20 لاکھ روپے جرمانہ 23 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:23:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کے بارے نازیبا کلمات ادا کرنے پر آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اوپنر کے ایل راہول پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیراملٹری فورسز کے 10 کانسٹبلز کی بیواؤں کو ایک، ایک لاکھ روپے  ادا کریں جبکہ 10، 10 لاکھ روپے ملک میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ کے لئے قائم فنڈ میں جمع کرائیں۔
بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں دی گئی چار ہفتوں کے مہلت کے دوران رقم جمع نہ کرائی تو ان کی میچ فیس سے رقم کی کٹوتی کرلی جائے گی۔
واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز نے ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ مہمان کی حیثیت سے شرکت کے دوران خواتین کے خلاف نازیبا کلمات کہے تھے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو معطل کردیا تھا جبکہ اُنہیں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ٹیم کا حصہ بھی نہیں بنایا تھا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: