پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا- یکم اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 8:01:00 AM -
  • 0 comments
سلام آباد: 
پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کا اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک میں اب ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت ایل پی جی کی قیمت ساڑھے 3 روپے فی کلو بڑھا کر 133 روپے 50 پیسے کردی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے فی میٹرک ٹن ایل پی جی  525  ڈالر سے بڑھ کر
545 ڈالر ہو گئی ہے، بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں 3 روپے 50 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، اور اب ملک بھر میں  ایل پی جی 130 روپے فی کلو کے بجائے 133 روپے 50 پیسے فی کلو میں دستیاب ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت کے مطابق گھریلو سلنڈر 1523 روپے کی بجائے 1564 روپے میں دستیاب ہوگا، جب کہ کمرشل سلنڈرکی قیمت میں بھی 201 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 5 ہزار 860 کے بجائے 6 ہزار 61 روپے ہوگئی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: