ایسے حالات ہونگے عمران خان خود استعفیٰ دے دیں گے، وسان یکم اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:41:00 AM -
  • 0 comments
ملک کی سیاسی صورتحال پر خوابوں سے شہرت رکھنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق خواب دیکھا ہے اور اُنہیں مشورے بھی دیئے ہیں۔
منظور وسان نے کراچی میں وسان ہاؤس پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو ری پلیس کیا جائے اور ان کی جگہ شاہ محمود قریشی کو نیا وزیراعظم لایا جائے، سال 2020 عمران خان اور اس کی حکومت کے لیے کڑوا ثابت ہوگا۔
منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ جون کے بعد حالات ایسے ہونگے کہ عمران خان خود ہی استعفیٰ دے دیں گے،ان سے استعفیٰ دلوایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2019 اور 2020 میں عمران خان سےسیا ستدانوں کو بدنام کروا کر اُن کی چھٹی کروائی جائے گی۔
منظور وسان نے مزید بتایا کہ عوام کا اعتماد عمران خان سے ختم ہوچکا ہے، اپنی پارٹی کی طرف سے عمران خان کو الجھن کا شکار کروایا جارہا ہے، پارٹی رہنمائوں کی طرف سے ایسے حالات پیدا کروائے جائیں گے جس سے عمران کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ جس طرح حکومت ٹوئٹ پرچلائی جارہی ہےاس طرح حکومتیں نہیں چلائی جاتیں، عمران خان کے لیے مستقبل میں مسائل کھڑے ہونگے، عمران خان کی کے پی اورپنجاب میں پہلے والی پوزیشن ختم ہوتی جارہی ہے۔
منظور وسان نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اُنہیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، ایسا نہ ہو کہ آگے چل کے عمران خان کے فیصلے نہ مانے جائیں اور سیاست سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف پی ٹی آئی باتیں سمجھ سے باہر ہیں، ایسی سازشیں ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،کہا جارہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز پیسے دیں گے تو باہر جائیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کی بات پر ہنسی آرہی ہے ان سےکوئی پوچھتا بھی ہے کہ نہیں یا ایسے ہی ہوا میں فائر کردیتے ہیں، جب باہر جانے کا وقت آئے گا تو جانے والے باہر چلے جائیں گے، وزیراعظم سے کوئی نہیں پوچھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگے چل کر عمران خان سے کوئی بھی مشورہ نہیں لےگا،عمران خان کو لانے والوں کے لیے آگے چل کر پریشانی بڑھ جائے گی اور بہت جلد محسوس کریں گہ عمران خان کو لانا ہماری غلطی تھی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: