مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا - یکم اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:20:00 AM -
  • 0 comments
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین مولانا طارق جمیل کو یوٹیوب نے’گولڈن پلے بٹن‘ دے دیا۔
دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے گولڈن پلے بٹن’ طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے پر دیا ہے۔
مولانا طارق جمیل معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں،وہ دنیا بھر میں دعوت دین کی تبلیغ کی وجہ سے شہرت کے حامل ہیں،ان کی تبلیغی کوششوں سے کئی نامور گلوکار ،فنکار،اداکار اور کھلاڑیوں کے طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔
جنید جمشید، کرکٹر سعید انور، انضمام الحق، اداکارہ وینا ملک بھی ان کی تبلیغ سے متاثر ہونے والوں میں شامل ہیں۔
سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب نے ان کی خدمات کا اعتراف کرلیا ہے اور انہیں اعزاز سے نوازا ہے۔
مولانا طارق جمیل آفیشل پر اس وقت 13لاکھ 19ہزار سے زائد سبسکرائبر ہیں،یوٹیوب نے انہیں گولڈن پلے بٹن دے کر یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کا چینل مشہور چینلز کی فہرست میں شامل ہے۔
طارق جمیل آفیشل کو ملنے والے اس اعزازی پلے بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بھی شیئرکی اور اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ میں اس چینل پر اپنے چاہنے والوں سے وقتاً فوقتاً بات کرتا رہوں گا اور مختلف بیانات کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔
مولانا طارق جمیل نے ایک وضاحت کی کہ مجھ سے بہت سی ایسی غیر ذمہ دارانہ باتیں منسوب ہوتی رہتی ہیں جن سے میں بری الذمہ ہوں اور ایسی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے۔
Source-










Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: