ڈرامہ یقین کے سفر سے شہرت پانے والی سجل علی اور احد رضا میر کی جوڑی کو اسکرین پر بہت سراہا گیا تاہم ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ رات شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شادی کینیڈا میں انتہائی سادگی سے انجام پائی جس میں دونوں اداکاروں کے قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔
ویب سائٹ میں دی گئی تفصیلات کے مطابق شادی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں انجام پائی جسے دونوں اداکار راز میں رکھنا چاہتے ہیں۔ شادی کی تقریب میں سجل نے روائتی لال جوڑازیب تن کرنے کے بجائے بلکل سادہ لباس میں ملبوس تھیں۔
ویب سائٹ پر حتمی طور پر شادی کی کوئی تصاویر جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے اداکار جوڑی ہر تقریب میں ساتھ ساتھ دیکھے جاتے ہیں اور مختلف سماجی ویب سائٹس پر ایک دوسرے کو سراہتے اور تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ احد رضا میر کی فیملی بھی سجل کو بہت اہمیت دیتی ہے۔
مختلف انٹرویوز میں احد رضا میر نے سجل کی تعریفوں میں کمی نہ چھوڑی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ’میری اور سجل کی کیمسٹری بہت بہترین ہے اور ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میں بھی کام کو اسی نظریے سے دیکھتا ہوں جس سے وہ دیکھتی ہیں۔‘
صرف احد ہی نہیں سجل کی جانب سے بھی احد کی اداکاری کو سراہتی نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹا گرام پر احد رضا میر کا کینیڈا میں شیکسپئر کے مشہور ناول ’ہیملٹ‘ پر مبنی تھیٹر میں اداکاری کی تصاویر شیئر کیں اور پیغام میں لکھا کہ ’مجھے اب یقین ہوگیا ہے کہ احد جیسا اداکار کوئی نہیں۔
’ہیملٹ‘ میں اداکاری کرنا قابل تعریف ہے انہوں نے مزید لکھا کہ احد نے اداکاری میں زبان کا انتخاب، بہترین احساسات کی عکاسی اور پورا ہی کردار بہتر انداز میں نبھایا۔
واضح رہے بین الاقوامی ویب سائٹ پر ایشیا نے پہلی بار آنلائن ایوارڈ 2019کی نامزدگیوں میں مشہور جوڑی احد رضا میر اور سجل کو نامزد کیا ہے۔ نتائج کا اعلان رواں ماہ کیا جائے گا۔
Source-
0 comments: