اسد عمر کی وزارت خزانہ سے چھٹی 2 اہم وجوہات کی بناء پر ہوئی، معاشی پالیسیوں میں ناکامی اور پارٹی میں سیاسی گروپنگ وجہ بنی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جہانگیرترین نے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات میں وزیرخزانہ کی تبدیلی کا مشورہ دیا تھا۔
بگڑتی معاشی صورتحال سے ملکی سلامتی کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہورہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ ہفتے قبل ہونے والی 2 بڑوں کی ملاقات میں کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔
اسد عمر کو شیڈول دورہ امریکا کے باعث فوری طور پر نہیں ہٹایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آج دورہ ایران کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیرخزانہ سے مشاورت بھی کی۔
وزیراعظم نے اجلاس کے فوری بعد وزیرخزانہ کو ہٹائے جانے کے اپنے فیصلہ سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آج ہی اسد عمر کو فوری وزیر توانائی بنانے کی آفر کی۔
وزیراعظم نے اسد عمر کو سوچنے کا موقع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوری مستعفی نہ ہونے کا کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین نے حال ہی میں بعض ٹیکنوکریٹس کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہی بھی دی تھی۔
Source-
0 comments: