پرو کے سابق صدر نے گرفتاری سے بچنے کےلئے خود کو گولی مار لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرو کے دو بار حکمران رہنے والے 69 سالہ سابق صدر ایلن گریشیا نے گردن میں گولی مار ی۔
پولیس ٹیم سابق صدر کو کرپشن الزامات میں گرفتار کرنے کےلئے ان کے گھر پہنچی تو ایلن گریشیا کو گولی لگی حالت میں بیڈروم میں پایا۔
رپورٹس کے مطابق انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ان کی سرجری جاری ہے۔
جنوبی امریکی ملک پرو کے دو بار حکمران رہنے والے ایلن گریشیا پر رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔
Source-
0 comments: