مردان میں شو ہر کے موبائل فون زیادہ استعمال کرنے پر بیوی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئی، پولیس نے رپورٹ درج کرنے سےانکار کردیا۔
بیوی کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر رات بھر موبائل میں مصروف رہتا ہے، جبکہ خواتین سے بھی باتیں کرتا رہتا ہے ۔
شوہر کی شکایت کرتے ہوئے بیوی نے کہا کہ اس کا شوہر فیس بک پر خواتین کے ساتھ پینگیں بڑھارہا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کی رپورٹ تھانے میں درج نہیں ہوسکتی۔
ہیڈ محرر نے کہا کہ موبائل فون کے غلط استعمال کی رپورٹ کے لیے ایف آئی اے سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کو نصیحت اور سمجھانے کے لیے تھانے بلایا گیا ہے ۔
Source-
0 comments: