پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کو کیسا شریک حیات پسند ہے؟ انہوں نے مداحوں کو بتا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شادی کی فی الحال کوئی جلدی نہیں تاہم شادی کے لیے اُنہیں ایسا لڑکا پسند آئے گا جسے اُن کے کام سے کوئی مسئلہ نہ ہو ۔
سیاسی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں بلاول بھٹو نہیں بلکہ عمران خان پسند ہیں۔
اداکارہ مہوش حیات کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنےفلمی کریئر سے بہت محبت کرتی ہیں اور اُسی سے شادی کر چکی ہیں۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی بہت کام ہیں جو میں کرنا چاہتی ہوں اور اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے مہوش حیات نے2010 میں ٹی وی سیریل ’من جلی‘ سے کیریئر کا آغاز کیا ۔
2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ میں اسپیشل پرفارمنس دیکر فلمی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر ان لا،پنجاب نہیں جاونگی اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں کیں۔
یاد رہے مہوش حیات کو شاندار خدمات پر حال ہی میں سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے، شاندار اداکاری کے باعث مہوش حیات کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔
Source-
0 comments: