مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے پاکستان پر ایک اور حملہ کر سکتے ہیں ۔ محبوبہمفتی 16 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:57:00 PM -
  • 0 comments
سری نگر: 
مقبوضہ کشمیر کی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اورپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اورانتخابات میں کامیابی کے لیے پاکستان پر ایک اور حملہ کرسکتی ہے۔ 

مقبوضہ کشمیرمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ بھارت میں نریندرامودی کی حکومت تمام محاذوں پرناکام ہو چکی ہے اس لیے بھارت عام انتخابات میں ووٹرکواپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بالا کوٹ جیسا ایک اورحملہ پاکستان پرکرسکتا ہے جب کہ اس سلسلے میں بالخصوص مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ووٹرزکو متوجہ کرنے کے لیے پاکستان کو نقصان پہچانے کی بات ہو یا پھر مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا بڑھتا ہوا مظاہرہ ہو، یہ سب کچھ انتخابا ت میں کامیابی کے لیے ہی ہے۔
سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی بی جے پی کو اپنی شکست کا اندازہ ہوچکا ہے۔ پورے بھارت میں عوام بے چین ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور معیشت خوفناک حد تک تنزلی کا شکارہے۔ بی جے پی کی کشتی ڈوب رہی ہے اسے بچانے کے لئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی ووٹوں کے لیے فرقہ ورانہ فسادات کروانے کی کوشش میں ناکام ہوئی توبالا کوٹ پرحملے کا ڈرامہ رچایا۔..
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: