’کبھی نہیں سوچا تھا کہ نک سے شادی کرونگی‘ 15 اپریل 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:01:00 AM -
  • 0 comments
بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑانے ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر گلوکار نک جونس کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں نک سے شادی کروں گی مگر اُن کے خلوص کی وجہ سے مجھے اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔‘
پریانکا نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ جب نک نے مجھے شادی کا کہا تو کئی بار ایسا ہوا کہ میں اپنےکیرئیر کو لے کر کافی خوفزدہ تھی مگر نک نے ہر دفعہ میری حمایت کی اور ہمیشہ میرے کام میں مداخلت نہ کرنے کے وعدے کیے ، جس نے میری سوچ کو بدلنے پر مجبور کردیا اور میں اُن سے شادی کے لیے مان گئی۔
انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سےایک ایسی انسان رہی ہوں جو اپنے فیصلے لینے میں کافی جلد بازی سے کام لیتی ہے مگر نک نے مجھے ہمیشہ غلط ثابت کیا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں منعقدہ ’و یمن ان دا ورلڈ‘ کے ایونٹ میں کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے تمام افواہوں کی تردید بھی کی ہے اور کہا کہ وہ خوش حال شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: