بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا نمائندوں پر برس پڑے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار و نواب سیف علی خان ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے تیمور علی خان کی تصویریں بنانے پر میڈیا نمائندوں پر برس پڑے اور کہا کہ ’بس کرویار بچہ اندھا ہو جائے گا۔‘ اس کے بعد سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ سیف علی خان نے میڈیا نمائندوں کے خلاف شکایت درج کروادی ہے۔
جس پر سیف علی خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’میری جانب سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے البتہ ممکن ہے کہ پڑوسیوں نے کمپلین درج کرائی ہو ۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی سیف علی خان اپنی رہائشگاہ کے سامنے تصویریں بنانے پر فوٹوگرافرز کے خلاف شکایت درج کروا چکے ہیں۔
اس حوالے سے سیف علی خان کا مزید کہنا ہے کہ ’پولیس سے میرا کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، کرینہ اور میں ایک عزت دار رہائشی علاقے میں رہتے ہیں جہاں اطراف کے لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پُر سکون زندگی بسر کریں مگر جب وہ سکون میں رکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے سکون کا خیال رکھیں۔‘
انہوں نےکہا ہے کہ جہاں تک بات تیمور کی تصویریں بنانے کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ میں باپ کی حیثیت سے یہ حق رکھتا ہوں کہ جب میں اپنے بیٹے کے ساتھ ہوں تو تصاویر بنوانے سے انکار کر سکتا ہوں اور ساتھ ہی فوٹوگرافرز کو بھی یہ بات سمجھا سکتا ہوں کہ ان کے کیمروں کی فلش لائٹس تیمور کی آنکھوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔‘
Source-
0 comments: