ایران سے بارش برسانے والا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، آج سے طوفانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایران سے بارش برسانے وا لا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، آج سے بلو چستان میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ، ژوب، سبی، نصیر آباد، مکران،قلات میں بادل برس سکتے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان، کوہاٹ، بنوں اور مالاکنڈ میں بھی برسات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان ، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بورے والا، میلسی، مرید کے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کا امکان ہےجبکہ لاہور میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
0 comments: