فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے مطالبات کی فہرست پاکستان کو دے دی۔
ایف اے ٹی ایف نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں زیورات خریدنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرافہ بازاروں کو دستاویزی بنایا جائے تاکہ کالعدم تنظیموں تک سونے اور زیوارت کے عطیات نہ پہنچ پائیں۔
مطالبات کی فہرست میں یہ بھی کہا گیا کہ ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ٹرسٹ کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے، اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کی جائیں اور ریگولیشن کا نظام فوری طور پر بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی فہرست عمل درآمد کےلئے متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے-
Source-
0 comments: