پاکستانی خواتین اپنی ذہانت اور محنت سے ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں، لاہور کی ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری بھی ان میں سے ایک ہیں۔
ڈاکٹر انوش نے 2014ء میں خیبر پختون خوا پولیس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز ہو کر صوبے کی پہلی خاتون افسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
ہنستی، مسکراتی مگر اصولوں کے معاملے میں کچھ حد تک غصیلی افسرڈاکٹر انوش نے 2011ء میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لی مگر اس کے بعد کچھ الگ کرنے کی ٹھانی۔
انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کر کے محکمہ پولیس جوائن کر لیا، 4 بہن بھائیوں کی لاڈلی چھوٹی بہن نے خیبر پختون خوا پولیس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خاتون افسر بن کر اپنے کام کی بدولت خوب عزت کمائی۔
ڈاکٹر انوش نے بتایا ہے کہ وہ شاپنگ سے زیادہ ٹینس کھیلنے اور نشانہ بازی کا شوق رکھتی ہیں، چھٹی ملے تو آرام کرنا اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں مقابلے کا رجحان میرے کام آیا اور پولیس کے محکمے میں بھی انتھک محنت سے اچھی کارکردگی کی تعریفی اسناد حاصل کیں ۔
ڈاکٹر انوش کی خواہش ہے کہ کچھ ایسا کر جائیں کہ ان کا نام ملکی تاریخ کا حصہ بن جائے۔
Source-
0 comments: