کوئٹہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی نامناسب تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے جعلی میڈیا کارڈ اور موبائل قبضے میں لے لیا۔
ایف آئی اے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ کی ایک گھریلو خاتون نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ایک درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک شخص جسے وہ جانتی تک نہیں اس نے میری تصویر کہیں سے حاصل کر رکھی ہے اور ایڈیٹ کر کے مجھے بلیک میل کر رہا ہے جس کے باعث شدید کرب میں مبتلا ہو گئی ہوں۔
خاتون کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف ائی اے نے سائبر کرائم سرکل کی ایک ٹیم تشکیل دی جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزم اسد اللہ کو گرفتار کر کے موبائل فون اور ایک میڈیا کا جعلی کارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ گرفتار ملزم کا تعلق پشین سے ہے۔
Source-
0 comments: