I Was Earlier A Critic of Imran Khan, But Now, I Have Become His Admirer - EX Chief Justice of India

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:02:00 AM -
  • 0 comments
کراچی: حالیہ پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاؤں میں پاکستان کے سول اور ملٹری ادارے دونوں ہی صبر اور بردباری کا مظاہرہ کررہے ہیں، اس تناظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دیتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو ’عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔
سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں، ’پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ یکم مارچ کو پاکستان کی تحویل میں موجود بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو ’ امن اور خیرسگالی کے طور پر‘ رہا کردیا جائے گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی امن اور تناؤ کم کرنے کی خواہش کو ان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔
Source

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: