واشنگٹن:
دن میں تھوڑی دیر کی نیند کے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اب ڈاکٹروں کا اصرار ہے کہ دوپہر میں سونے والے افراد کو بلڈ پریشر بھی کم ہوتا ہے اور اس کے دیگر خوشگوار اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں اسی لیے ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد دوپہر کی نیند ضرور لیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ دوپہر میں کچھ وقت کی نیند بدن میں توانائی بھرتی ہے اور اس سے مزاج بھی بہتر ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے امریکی کالج آف کارڈیالوجی کے 68 ویں اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ قیلولہ کرنے والے افراد کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ہوتی ہے اور اس طرح وہ کئی امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
امریکا میں منعقدہ اجلاس میں یونانی ماہرِ قلب ڈاکٹر مینولس کلاسٹریٹس نے کہا ہے کہ دن میں چند منٹوں کی نیند سے بلڈ پریشر میں 3 سے 5 یونٹ تک کمی ہوسکتی ہے اور اگر دوا کھا کر قیلولہ کیا جائے تو یہ شرح 5 سے 7 یونٹ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس کے بعد قیلولہ کا فائدہ پورے دن بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بلڈ پریشر میں اوسط پانچ درجے کی کمی پورا دن برقرار رہتی ہے تاہم ان کا مشورہ ہے کہ بہتر نتائج کے لیے دوپہر میں 30 سے 60 منٹ کی نیند بہتر رہے گی۔
اس مطالعے میں 212 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا اوسط بلڈ پریشر 129.9 mm Hg تھا۔ شرکا کی اوسط عمر 62 برس تھی اور ان میں نصف خواتین شامل تھیں۔ جب شرکا کو اوسط 50 منٹ تک سلایا گیا تو ان کے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی نوٹ کی گئی۔
Source-
0 comments: