پاکستانی گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سول عدالت میں درخواست دائرکردی ہے۔
علی ظفرکی جانب سے درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ میشا شفیع نے اپنے دعوے کا جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا ۔
میشا شفیع کے بیان حلفی پر تاریخ اور مبینہ واقعات میں تضاد ہے،جن واقعات کی قسم کھائی گئی وہ بعد کے ہیں۔
میشا شفیع کے وکلا کی جانب سے عدالت میں التوا کی درخواست کی گئی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق میشا شفیع کے وکلا نے علی ظفر کے گواہوں پر آج بھی جرح نہیںکی۔
Source-
0 comments: