امریکی اخبار نے ’بی جے پی‘ کا کچا چٹھا کھول دیا 9 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:58:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی حکومت انتہاپسندافراد اور تشددکو فروغ دے رہی ہے۔
امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان سےپچھلےماہ ہوئےجھگڑےکےبعدبھارت میں انتہادرجےکی قوم پرستی کی لہرآگئی ہےاوراپنےہی شہریوں کوغدارسمجھاجانےلگاہے۔
بھارت میں غداروں کی تلاش ہونےلگی ہے مقبوضہ کشمیر اورشمال مشرقی ریاستوں میں بھارتی فوج کے کردار اورمودی حکومت کی انتہاپسندی پرتنقید کرنے والوں کو نوکری سےنکالاجانے لگا۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھاہےکہ کرناٹک کےانجینئرسندیپ نےسوشل میڈیاپرلکھاتھاکہ بی جےپی لوگوں کی زندگیوں سےکھلواڑکررہی ہےجس پر ہندوانتہاپسندوں نےاسے سرعام مرغابنواکرمعافی منگوائی۔
بھارتی میڈیااپنی حکومت اورفوج پرسوال اٹھانےوالوں سےبدلہ لینےکی باتیں کررہاہے، اور بھارتی حکومت یافوج پرتنقید کرنیوالوں کوپاکستان کامددگارٹہرایاجانےلگاہے۔
واشنگٹن پوسٹ کےمطابق مودی کےحکومت میں آنےکےبعدسےہی انہتاپسندتشددپراترآئےہیں۔
مقبوضہ کشمیرمیں فوجی کردارپرتنقیدکرنے والی پروفیسرمادھومترارےکوریٹائرڈکرنل نےملک مخالف کہااور کہاکہ پروفیسرکوتھپڑمارناچاہیے ۔
جس ٹی وی شوپرپروفیسراورریٹائرڈ کرنل تھےاس کےمیزبان کوقتل کی دھمکیاں ملیں جبکہ پروفیسراورریٹائرڈکرنل کے درمیان مباحثےکاسیگمنٹ بعد میں بھارتی ٹی وی کوسینسربھی کرناپڑا۔
دوسری جانب کلنگاانسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل ٹیکنالوجی نےپروفیسرمادھومترارےکونکال دیا۔
اخبارکے مطابق انتہاپسندوں نےکشمیرمیں ہلاک بھارتی فوجیوں کےلواحقین کوبھی نہیں بخشا اورجنگ کوآخری آپشن کہنےوالی اہلکارکی بیوہ کوانتہاپسندوں کی شدیدتنقیدکاسامناکرناپڑا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: