برطانیہ میں ایک گھر سے ٹیپو سلطان کا پستول ہتھیار اور خشک میوہ جات کا ڈبہ برآمد 9 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:43:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی کائونٹی برکشائر میں مقیم ایک فیملی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اپنے گھر کے بالائی حصے (Attic) سے ٹیپو سلطان کے ہتھیار اور کھانے کی چیزیں محفوظ رکھنے کا ڈبہ ملا ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خاندان کے آبائو اجداد میں شامل ایک برطانوی فوجی افسر نے 18ویں صدی میں یہ سامان میسور کے حکمران ٹیپوسلطان کے محل سے لا کر یہاں رکھا تھا۔ ممکنہ طور پر برآمد ہونے والے سامان کی قیمت لاکھوں کروڑوں پائونڈ ہو سکتی ہے۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں ایک پستول ہے جو ٹیپو سلطان نے 1799ء میں ممکنہ طور پر برطانوی فوج کیخلاف اپنی آخری لڑائی میں استعمال کی تھی۔ اس پستول پر شیر کے جسم جیسا ڈیزائن بنا ہے۔ اس کے علاوہ سونے کا پانی چڑھی ایک تلوار بھی ہے جو ٹیپو سلطان کی ہے، اس کے ساتھ ہی خشک میوہ جات محفوظ رکھنے کا ایک ڈبہ بھی ہے جس میں میوے کے تین ٹکڑے اب بھی موجود ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: