برطانوی ڈاکٹروں کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انھیں فوری طور پرایسے اسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں دل کے علاج کی مکمل اور جدید سہولتیں موجود ہوں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لندن کے ہارلے سٹریٹ اسپتال اور دیگر ماہر ڈاکٹرز کو بھجوائی گئی تھی ۔
رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹرز کے پینل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری کے پیش نظر ان کا علاج دل کے امراض کے جدید اسپتال میں ہونا چاہئے تاکہ ایک ہی جگہ تمام سہولیات مہیا کی جاسکیں۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ نواز شریف کے علاج میں تاخیر ان کیلئے انتہائی خطرناک ہے جبکہ نواز شریف کا علاج برطانیہ یا کسی دیگر ترقی یافتہ ملک کے ایڈوانس کارڈیک یونٹ میں بہتر طریقے سے ممکن ہے۔
ذرائع کے مطابق جیل میں ہونے کے باعث نواز شریف کو تازہ ہوا نہیں مل رہی اور ان کے دل کی شریانوں میں خون کی روانی متاثر ہورہی ہے۔
ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ان کے دل کا عارضہ بڑھ سکتا ہے اور دل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
0 comments: