حکومت کا خاتمہ پر سکون نہیں ہوگا، مولا بخش چانڈیو 7 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:19:00 AM -
  • 0 comments


پیپلز پارٹی کے رہ نما مولا بخش چانڈیو نے حکومت پر تنقید کے نشتر بر سادیئے ۔
مولابخش چانڈیو نے حکومت کو تنبیہ کرتےہوئے کہا کہ جس راستے پر آپ چل نکلے ہیں، اس کے بعد آپ کی حکومت کا خاتمہ پرسکون نہیں ہوگا۔
رہنما پی پی نے کہا کہ حکومت کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرناہوگا۔
مولا بخش چانڈیو نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے 50 اداروں کو بیچنے کی بات کی ہے ، ان کے ملازمین کہاں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اداروں کو بيچنے پر تلے ہوئے ہیں ، آپ کاروباری آدمیوں کےکہنے پر اس ملک کو بیچيں گے۔
رہنما پی پی نے کہا کہ کیا کیا بیچو گے، خود کو بھی بیچو گے تو ملک کی معیشت بہتر نہیں کرسکو گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈریں اس وقت سے جب اپوزيشن تو خاموش ہو لیکن عوام خود بخود نکل آئے ۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: