ادا کارہ میرا کی فلم باجی کا پہلا پوسٹر جاری 7 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:17:00 PM -
  • 0 comments
کراچی: 
نامور پاکستانی اداکارہ میرا کی فلم ’’باجی‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا پوسٹر میں میرا گولڈن گرل بنی نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اسکینڈل کوئن اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ میرا نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ’’ہر خواب کی ایک قیمت ہوتی ہے۔‘‘


’’فلم باجی‘‘ کے مصنف عرفان احمد عرفی نے  اداکارہ میرا کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں  میرا کا کردار ان کے کیریئر کا اب تک کا بہترین کردار ہے۔ فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔
ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم ’’باجی‘‘ عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: