اسلام آباد ائیر پورٹ پر پرواز سے قبل مسافر کو بددعا دینے پر طیارے سے اتار دیا گیا۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق خلیل نامی مسافر نے آسڑیلیا جانے کے لیے اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز لی اور جہاز میں داخل ہوتے ہی جہاز گرنے کی بددعا کرنا شروع کردی۔
مسافر کی بددعا کرنےسے طیارے میں موجود لوگوں میں خوف کی لہڑ دوڑ گئی اورجہاز کا عملہ بھی پریشان ہوگیا۔
بعد ازاں پائلٹ نے ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کو طلب کیا اور مسافر خلیل کو جہاز سے آف لوڈ کروادیا۔
Surce.
0 comments: