اسلام آباد: گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے جدید نظام 5 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:30:00 AM -
  • 0 comments
اسلام آباد میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نےجدید بائیومیٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا۔
اسلام آباد میں گاڑیوں کی خرید و فروخت میں جعلسازی اب ممکن نہیں رہی کیونکہ اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے جدید بائیومیٹرک سسٹم کا افتتاح کردیا گیاہے۔
ڈائیریکٹر ایکسائز کے مطابق اب گاڑی خریدنے کے لیے مالک اور خریدار دونوں کا موجود ہونا ضروری ہو گاجبکہ یہ سہولت نادرا کے تمام ای سہولت سینٹر پر بھی دستیاب ہو گی۔
اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پرانی گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لیے متعارف کروائے گئے منفرد بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح اسلام آباد کے چیف کمشنر عامر علی احمد نے کیا۔
ڈایکٹر ایکسایز محمد بلال اعظم نے بریفنگ دی کہ اس نظام کے بعد اب گاڑیوں کی خریدوفروخت میں جعلسازی ممکن نہیں ہو سکے گی، گاڑی بیچنے والے کو نادرا سے منسلک نظام کے ذریعے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات لگانا ہونگے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہری نادرا کے کسی بھی ای سہولت سنٹر سے بائیومیٹرک ویری فیکیشن بھی کروا سکتے ہیں۔
ڈائیریکٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ جلد ہی شہریوں کا وقت بچانے کے لیے گاڑیوں کے آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی کا نظام بھی متعارف کروایا جائے گا۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: