فیاض الحسن چوہان سے استعفا طلب 5 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:21:00 AM -
  • 0 comments
وزیراعلی پنجاب نے وزیراطلاعات فیاض الحسن سے استعفا طلب کرلیا۔
پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے استعفا طلب کرلیا ہے۔ 
ذرائع ایوان وزیراعلی نے بتایا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلی بلا کر استعفا دینے کے لیے کہا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیاض الحسن کی جانب سے اس سے پہلے بھی کئی شکایات مل چکی تھیں جس پر انہیں تنبیہ بھی کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے متعلق غیر اخلاقی ریمارکس بھی دیے تھے۔ 
بعدازاں انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ  ان کا مخاطب نریند مودی، بھارتی افواج اور بھارتی میڈیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اُن کا مخاطب قطعی طور پر پاکستانی ہندو کمیونٹی نہیں تھی، جو بھی وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو منہ توڑ جواب دوں گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: