اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے 55ارب روپے ( 40کروڑڈالر) کے 400آف شوراکائونٹس کی نشاندہی کرکے نوٹس بھیجے گئے ہیں ،ان اکائونٹس میں فی کس10لاکھ ڈالر مالیت یا اس سے زائد کی رقومات ہیں دوسرے مرحلے میں 10لاکھ ڈالر سے کم کے اکائونٹس ہولڈرز کو نوٹس بھیجے جائیں گے ، او ای سی ڈی کے ذریعے 28ممالک سے ایک لاکھ 52ہزاربیرون ملک پاکستانیوں کے اکائونٹس کی معلومات ملی ہیں، پانامہ پیپر لیکس میں نام آنیوالے 400سے زائدپاکستانیوں میں سے 291کی نشاندہی کر لی گئی جبکہ باقی کی معلومات نہیں مل رہی میڈیا میں بھی ان کے صرف نام اور کمپنی کے نام آئے ہیں ، ایف بی آر حکام نے بتایا کہ پانامہ پیپرز کے 15کیسز پرکام مکمل کر لیا ہےیہ 15ارب روپے مالیت کے کیسز ہیں ، ان میں سے ساڑھے چھ ارب روپے ٹیکس ریکور کر لیا گیا ہے جبکہ ساڑھے چھ ارب روپے کے کیسز ٹربیونل میں ہیں ، قائمہ کمیٹی کا اجلاس فیض اللہ کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہوا ۔
Source.
0 comments: