بھارت کے ساتھ سیکورٹی کے ایک اور ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہے، عمران خان 27 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:27:00 PM -
  • 0 comments
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بھارت کے ساتھ سیکورٹی کے ایک اور ناخوشگوار واقعے کا خطرہ ہے۔ عمران خان کا یہ بیان دو جوہری ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں خطرناک اضافہ کے بعد سامنے آیا جس نے نئی دہلی میں اگلے ماہ انتخابات سے قبل جنگی جنون کو شہہ دی تھی۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اب بھی اضافہ ہے حالانکہ مقبوضہ کشمیر میں جنگجو حملے کا بحران پاکستانی فوج کی جانب سے گرفتار کئے گئے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد کم ہوگیا تھا۔ عمران خان نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ انہیں انتخابات سے قبل اب بھی تشویش ہے، انہیں لگتا ہے کہ کچھ ہوسکتا ہے۔
Source-


Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: