سوشل میڈیا پر دوستی، پہلی ملاقات، لڑکی نے چلتی کار سے چھلانگ لگا دی 25مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:17:00 AM -
  • 0 comments
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ہونے والی پہلی ملاقات میں لڑکی کو جسمانی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی نے چلتی کار سے چھلانگ لگا دی ،پولیس نے لڑکے اور لڑکی کے والدین کو طلب کر کے تنبیہ کر کے انکےحوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ساحل تھانے کی حدود e-8ساحل ایونیو کے سامنے سڑک پر ایک لڑکی نے وہاں کھڑے پولیس اہلکاروں کو مدد کے لیئے اشارہ کیا اور اسکے بعد اچانک چلتی کار سے چھلانگ لگادی اور چیخ و پکار کرنے کے ساتھ بھاگنا شروع کردیا ،جس پر قریب موجود پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کو تحویل میں لیتے ہو ئے کار میں موجود ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا ،ایس ایچ او تھانہ ساحل سیدہ غزالہ پروین نے بتایا کہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہاکہ اس کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے ایک نوجوان سے 2ماہ قبل دوستی ہو ئی تھی اور ہفتہ کو وہ گھر میں کالج میں ایڈمیشن کا بہانہ کر کے مذکورہ لڑکے سے ملنے چلی آئی ،لڑکی کے بیان کے مطابق لڑکے نے مبینہ طور پر اسے جنسی طور پر
ہراساں کیا اور دست درازی بھی کی جس پر میں خوفزدہ ہو کر اس نے گاڑی سے چھلانگ لگا دی،ایس ایچ او کے مطابق کیونکہ گاڑی کی رفتار اتنی تیز نہیں تھی اسلیئے لڑکی کو کوئی نقصان نہیں ہوا ،انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکے اور لڑکی نے اپنے بیان میں یہی بات کہی اور اس کی تصدیق کے لیے دونوں کے موبائل فون چیک کیے جس میں تمام ریکارڈ موجود تھا ،لہذا دونوں کے والدین کو تھانے طلب کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور دونوں کو تنبیہ کر کےوالدین کے حوالے کردیا ،لڑکی سعدی ٹاؤن جبکہ لڑکا لیاقت آباد کا رہائشی ہے۔ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انکی دوستیوں پر نظر رکھیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: