سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے وزیرعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا اکائونٹ معطل کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نےٹوئٹر اکائونٹ معطل ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میرا اکائونٹ جزوی طور پر معطل ہوا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے میرا اکائونٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی شکایت پر معطل کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ٹوئٹر انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز قیدی ہیں،ان سے متعلق معلومات دینا میری ذمہ داری ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مریم نواز نےٹوئٹر انتظامیہ سے شکایت کی تھی کہ شہباز گل کے اکائونٹس سے ان کے والد نواز شریف کی صحت کی معلومات شیئر کی جارہی ہیں۔
Source-
0 comments: