بلاول والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کر رہے ہیں 24 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 2:55:00 AM -
  • 0 comments
نوشہرہ: 
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل بربادکررہے ہیں۔

نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کےخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے۔ ریلوے کی بحالی سے مقامی معشیت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: