پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کا بل 24 گھنٹے میں منظور کرلیا گیا۔
ہر رکن اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں تقریباً130 فیصد اضافہ کیا گیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں اور مراعات 83 ہزار سے بڑھا کر تقریبا 2 لاکھ روپے تک کردی گئی۔
تنخواہوں میں اضافے کیلئے ارکان اسمبلی نے کمال برق رفتاری دکھائی،صرف 24 گھنٹوں میں 130 فیصد کے قریب اضافہ منظور کرلیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے ارکان کی بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی جبکہ ڈیلی الائونس 1ہزار سے بڑھا کر 4 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے ممبران کےلئے ہاؤس رینٹ 29ہزار سے بڑھا کر 50ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی الاونس 6ہزار سے بڑھاکر 20ہزار اور مہمانداری کا ماہانہ الائونس 10ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔
ارکان پنجاب اسمبلی اس وقت 83ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات لے رہے تھے مگر نئے بل کی منظوری کے بعد ہر رکن کو ایک لاکھ 92ہزار روپے تنخواہ اور مراعات ملیں گی۔
Source-
0 comments: