فواد چوہدری کا پریتی زنٹا کو کرارا جواب 2 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:23:00 AM -
  • 0 comments
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کوکرارا جواب دے دیا۔
پاک بھارت کشیدگی پر بالی ووڈ اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات دیے جارے تھے جن سے مزید اشتعال انگیزی کی فضا قائم ہو۔
بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی بھارت واپسی سے قبل ایک ٹوئٹ کیاتھا جس میں انہوں نے بھارتی پائلٹ کو سراہنے کے ساتھ ساتھ غلط بیانی بھی کی تھی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ نے بھرپور کارکردگی دکھائی اور پاکستان کےایف -16طیارے کو بھی گرادکھایا ،جنگ کے دوران کونسا طیارہ استعمال کیا جارہا ہےیہ اہم نہیں بلکہ پائلٹ کتنا قابل ہے یہ بات اہمیت رکھتی ہےـ‘
فواد چوہدری نے اس کے جواب میں لکھا کہ ’جن وگوں کو کچھ معلوم نہ ہو وہل بلاوجہ ٹانگ نہیں اڑائیں ‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ’بالی ووڈ میں بعض اداکار ایسے ہیں جو قسمت کےزورسے اداکار بن گئے ہیں اور جنہیں بنیادی چیزوں تک کا علم نہیں،ایسے لوگ اگر کچھ اچھا کر سکتے ہیں تو وہ ہے خاموش رہنا‘۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: