دنیا کا معمر ترین 187 سالہ کچھوا 28 فروری 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:10:00 AM -
  • 0 comments
برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا پایا جاتا ہے جو اب تک زندگی کی 187بہاریں دیکھ چکا ہے۔
برطانوی جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔
جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔
بڑھاپے کی وجہ سےجوناتھنکے پورے جسم پر واضح جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے جبکہ دنیا بھر سے آنے والے افراد اس معمر ترین کچھوے کو دیکھ کر خاصے حیران ہو جاتے ہیں۔
پارک کی انتظامیہ جوناتھن نامی اس کچھوے کا بھرپور خیال رکھتی ہے اور اسے روزانہ کھانے کیلئے اس کی من پسند سبزیاں بھی دیتی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: