نیروبی: ایتھوپین ائیر لائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 157 افراد سوار تھے۔
ایتھوپین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں طیارے کے حادثے کی تصدیق کی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایتھوپین ائیر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 معمول کی پرواز پر تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے مسافروں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوئنگ 737 طیارے میں 149 مسافروں سمیت عملے کے 8 ارکان موجود تھے تاہم حادثے کی فوری طور پر وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
ائیرلائن حکام کا کہنا ہے کہ ایدس ابابا سے نیروبی جانے والی پرواز ای ٹی 302 حادثے کا شکار ہوئی، مسافر طیارے کے اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
Source.
0 comments: