آسٹریلوی پولیس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں ایک شخص نے 43 سالہ شخص پر اس وقت تیر سے وار کیا جب وہ اپنے موبائل سے جھگڑے کی تصاویر بنا رہا تھا۔
حملہ آور نے جیسے ہی تیر چلایا، موبائل ڈھال بن گیا اور تیر تصاویر بنانے والے کے چہرے کے بجائے موبائل میں پیوست ہوگیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو ہلکے زخم آئے، لیکن تیر کی وجہ سے موبائل میں سوراخ ہوگیا۔
پولیس نے معمولی جھگڑے میں تیر چلانے والے حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
0 comments: