وزیر اعظم کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟ 14 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:37:00 AM -
  • 0 comments
سرکاری وسائل استعمال نہ کرنے والے منفرد وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ اوراخراجات وفاقی وزراء سے بھی کم ہیں، انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس کے ملازمین اور دیگر اخراجات بھی محدود کر دیئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان وزرائے اعلیٰ اور وزراء سے بھی کم تنخواہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم کی سیلری سلپ کے مطابق ان کی بنیادی تنخواہ 107280 روپے ہے۔
سیلری سلپ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو مہمانداری الاؤنس 50 ہزار روپے ،ایڈہاک ریلیف الاؤنس 21456 روپے، ایڈ ہاک الاؤنس 12110 روپے ،جبکہ ایک اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 10728 روپے ملتا ہے۔
وزیراعظم کی تنخواہ پر 4595 روپے ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے جس کے بعد انہیں ایک لاکھ 96ہزار 979روپے تنخواہ ملتی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے مقابلے میں وفاقی وزراء کی تنخواہ ڈھائی لاکھ روپے کے قریب ہے جبکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی تنخواہ 3لاکھ 50ہزار روپے ہے ۔
وزیر اعظم کے مقابلے میں پنجاب کے ایک رکن اسمبلی کی تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے ہے۔
عمران خان نے وزیر اعظم کی حیثیت سے کوئی کیمپ آفس بنایا ہے نہ ہی ذاتی رہائش گاہ پر اخراجات کیے ہیں، بنی گالا ہو یا زمان پارک ، ان جگہوں پر سیکیورٹی کے لیے خار دار تار کے اخراجات بھی خود برداشت کیے ہیں ۔
انہوں نے 42 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی گالہ کی سیکیورٹی اور خاردار تار بھی خود لگوائیں۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: