کراچی:
اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹوئٹر کی کوئین تو ہیں ہی تاہم فیس بک پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد دیگر پاکستانی اداکاراؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
ماہرہ خان
عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان کی صف اول کی اداکارہ یوں ہی نہیں کہا جاتا۔ ان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایاجاسکتا ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ان کے ہم پلہ دیگر اداکاروں سے کہیں زیادہ ہےماہرہ خان انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز کے ساتھ نمبرون تو تھیں ہی تاہم فیس بک پر بھی ان کا ثانی کوئی نہیں۔ فیس بک پر ماہرہ خان کے پرستاروں کی تعداد 33 لاکھ 59 ہزار سات سو 46 ہے۔
ارمینا خان
ہر موضوع پر اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنےوالی اداکارہ ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں فیس بک پر ان کے پیج کو 23 لاکھ سے زائد لوگوں نے لائک کیا ہواہے یہی وجہ ہے کہ ان کی رائے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ارمینا خان آج کل فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی اگلی فلم’’شیردل‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
ماورا حسین
ماوا حسین اداکارہ ماورا حسین دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح فیس بک پر بھی سرگرم ہیں، تاہم فیس بک پر ماورا کے چاہنے والوں کی تعداد ماہرہ خان کے مقابلے بہت کم ہے۔ فیس بک پر 14 لاکھ 18 ہزار دوسو 95 لوگوں نے ماورا کا پیج لائک کیا ہواہے۔
عروہ حسین
اداکارہ عروہ حسین کے چاہنے والوں کی تعداد بھی فیس بک پر بہت زیادہ ہے انہیں6 لاکھ 62 ہزار سات سو 6 لوگوں نے لائک کیا ہوا ہے۔
مہوش حیات
نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ٹوئٹر، انسٹاگرام سمیت فیس بک پر بھی بہت زیدہ فعال ہیں اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے چاہنے والوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کااعلان کیا گیا ہے۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اتنا بڑا اعزاز ملنے پر تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہیں فیس بک پر2 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔
وینا ملک
اداکارہ وینا ملک بھی دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح فیس بک پر بہت زیادہ سرگرم نظر آتی ہیں۔ وینا ملک ٹوئٹر کے مقابلے فیس بک پر زیادہ سنجیدہ قسم کی پوسٹ شیئر نہیں کرتیں اور زیادہ تر اپنی اور اپنے بچوں سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں انہیں بھی دو لاکھ سے زائد لوگوں نے فیس بک پر فالو کیا ہوا ہے۔
عائشہ عمر
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر کے بھی فیس بک پر 2 لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے۔
Source.
0 comments: