کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں حب ندی کے قریب سے ملنے والی جوڑے
مقتول جوڑے نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کا باپ قاتل نکلا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کی لاشوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 20 فروری کو نصیب زر خان اور عائشہ بی بی کی لاشیں ملیں تھیں جنہیں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
دونوں نے تقریباً 8 ماہ پہلے گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، پولیس نے تحقیقات کے بعد لڑکی کے باپ واجد کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم واجد کے قبضے سے آلۂ قتل، خون آلود کپڑے اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دونوں کو غیرت کے نام پر اپنے 4 ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا تھا، جبکہ ملزم کے چاروں ساتھی مفرور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی اور لڑکے کے فرار کے بعد مبینہ طور پر لڑکی کے گھر والوں نے جرگہ بلایا تھا جس میں دونوں کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم پولیس کا مؤقف ہے کہ کسی جرگے کا ثبوت نہیں ملا۔
لاشیں ملنے کے واقعے کے بعد لڑکی کے گھر والے فرار ہو گئے تھے جبکہ لڑکے کی لاش اس کے گھر والوں نے وصول کی تھی۔
دہرے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف قتل اور کاروکاری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔
Source-
0 comments: