لاہور میں نویں کے طالبعلم نے ٹیچر کو قتل کردیا 13 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:07:00 AM -
  • 0 comments
لاہور کے علاقے سندر میں نویں جماعت کے طالب علم نے والدین سے شکایت کرنے پر خاتون اسکول ٹیچر کو قتل اور ان کی بہن کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق 18 سالہ رضوان نے اسکول کی بالائی منزل پر ٹیچر شگفتہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس لے کر باہر نکل رہی تھیں۔ چھری کے پے در پے وار سے شگفتہ موقع پر دم توڑ گئی جبکہ ان کی بہن زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم رضوان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسکول کے پرنسپل اشرف کے مطابق ملزم رضوان کے ایک ٹیچر کے ساتھ تعلقات تھے جس پر رضوان اور ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
ملزم رضوان کو رنج تھا کہ مقتولہ شگفتہ نے اس کے والدین سے اس معاملے کی شکایت کی تھی۔
ource.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: