پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کی کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی قاسم گیلانی اور سید حسن مرتضیٰ بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کا وقت آج دوپہر دو بجے سے تین بجے کے درمیان طے کیا گیا تھا، ملاقات کے دوران وہ نواز شریف کی عیادت بھی کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں اپنا قیام ایک دن کے لیے بڑھا دیا تھا۔
نواز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات کے موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
واضح رہےکہ چیئرمین پی پی پی نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے کے دن محکمہ داخلہ کو درخواست دی تھی اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔
Source.
0 comments: