ممبئی حملوں پر کانگریس نے فوج کو ایکشن سے روکا، مودی، 10 مارچ 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:12:00 AM -
  • 0 comments
کراچی(نیوزڈیسک، خبرایجنسیاں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہےکہ بھارت دہشتگردوں سے نمٹنے کی نئی پالیسی پر عمل پیرا ہےتاہم ماضی میںممبئی حملوں پر کانگریس نے فوج کو ایکشن سے روکا،اپوزیشن میری مخالفت کرتے کرتے ملک کے خلاف ہوگئی۔دوسری جانب کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہےکہ مسعوداظہر کو کس نے بھارتی جیل سے رہاکیا،بی جے پی جواب دے،رہائی بی جے پی حکومت کے ہی کارنامے ہیں۔ نوئیڈا میں عوامی جلسے سے خطاب میں مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں بھارتی حکومت کو ممبئی حملوں کا فوری جواب دینا چاہیے تھا، ایسی اطلاعات ہیں کہ ہماری افواج اس وقت بھی دہشتگرد حملوں کا بدلہ لینے کےلئے تیار تھیں لیکن نئی دہلی نے اس وقت خاموشی اختیار کی اور فورسز کو کوئی ایکشن لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت نئی پالیسی پر عمل پیرا ہے جب 2016 میں اڑی حملہ ہوا تو دہشتگردوں کو انکی اپنی زبان جو وہ سمجھتے ہیں اسی میں سرجیکل اسٹرائیک کرکے جواب دیا جودہشتگردوں اور ان
کو سپورٹ کرنے والوں نے کبھی سوچا نہ تھا۔ مودی نےدعویٰ کیا کہ اس بار پڑوسی ملک نے سرحد کے ساتھ فورسز تعینات کی تو ہم نے فضائی راستہ اختیار کرکےدہشتگردوں کو انکے اپنے گھروں میں نشانہ بنایا، دہشتگرد اور انکے ماسٹرز اس طرح کے رد عمل کا تصور نہیں کر رہے تھے، ایئر اسٹرائیک 3بجکر30منٹ پر کی گئی جس نے پاکستان کی نیندیں اڑادیں۔ مودی نے کہا کہ وہ تصور کررہے تھے کہ وہ بھارت پر حملے کرینگے ، پروکسی جنگ کرینگے اور بھارت کوئی جواب نہیں دیگا اور اس کی وجہ2014سے پہلے کی حکومت کا رویہ تھا۔ بھارتی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ آج ہر کرپٹ انسان کو مودی سے مسائل ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے برا کہہ کر وہ ووٹ حاصل کرلیںگے، اپوزیشن میری مخالفت کرتے کرتے ملک کی مخالفت پر بھی اتر آئی ہے۔دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے اسے یاد دلا یا ہے کہ یہ آپ کی ہی گزشتہ حکومت کے کارنامے ہیں جس نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعوداظہر کو ایک بھارتی جیل سے رہاکیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کرناٹکا کے علاقے ہاویری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جیش محمد کے چیف کا نام کیا ہے؟ مسعوداظہر،کس نے ان کو ہماری جیل سے رہا کیا؟ کیایہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نہیں تھی جس نے مولانا مسعود اظہر کو بارتی جیل سے رہا کر کے قندھار روانہ کیا،کیا آپ نے ان کے ساتھ نیشنل سیکورٹی ایجنسی ( این ایس ای ) کے اہلکاراور اورجسونت سنگھ کو نہیں بھیجا تھا۔
Source.

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: