حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق چھ کلو میٹر سے زائد سفر پر فی سواری 15 روپے کرایہ لیا جائے گا۔
حکومت سندھ نےچنگچی رکشا میں صرف 4سواریاں بٹھانے کی اجازت دی ہےجبکہ خلاف ورزی کرنےپرچنگچی رکشوں کیخلاف ضابطہ فوجداری کےتحت مقدمات درج کیے جائینگےتاہم مقدمات درج کرنے کی ذمےد اری ٹریفک پولیس کی ہوگی۔
واضح رہے کہ چنگچی رکشا کو نمبر پلیٹ ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ کروانے کے بعد ہی دی جائے گی۔
Source.
0 comments: