اینٹی کرپشن کورٹ حیدر آباد نے گیس چوری کا جرم ثابت ہونے پرسی این جی پمپ مالک سمیت سوئی گیس کمپنی کے2ملازمینکو قید و جرمانہ کی سزائیں سنادی ۔
سوئی سدرن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس چوری ثابت ہونے پر سی این جی پمپ کے مالک کو 10 سال قید اور 18کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے انجینئراورکلرک کو 13 سال قید اور 13،13 لاکھ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلی بارسوئی سدرن عملے کوجرم کی معاونت پرجرمانہ اورقیدکی سزاسنائی گئی ہے۔
0 comments: