کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کے بارے میں تھامس رائٹرز فاؤنڈیشن نے ایک سروے کیاہے جس کے ذریعے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ کون سے ممالک خواتین کیلئے سب سے بدتر ثابت ہوئے ہیں۔ اس سروے میں ہمسایہ ملک بھارت ٹاپ کرگیا ہے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ 10بدترین ممالک کی فہرست میں امریکا کا ہمسایہ ملک بھارت ٹاپ کرگیا ہے جبکہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ 10بدترین ممالک کی فہرست میں امریکا کا 10واں نمبر ہے ، سروے میں کہا گیا ہے کہ یہاں خواتین کو جنسی تشدد اور ہراسانی کا سامنا ہے۔خواتین کیلئے 10 برے اور غیر محفوظ ممالک میں بھارت کا پہلا نمبر ہے ،سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خواتین کو سب سے زیادہ جنسی زیادتی کا سامنا بھارت میں کرنا پڑتا ہے،طویل عرصے سے جنگ کا شکار افغانستان میں خواتین کو صنفی امتیاز کا سامنا ہے۔ گھریلو تشدد عام سی بات ہے۔جنگ زدہ شام میں خواتین کو صحت کی سہولیات میسر نہیں۔
Source.
0 comments: