وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اقدام کے بعد پوری دنیا سے انہیں ’نوبل پیس پرائز‘ دینے کےپیغامات جاری ہورہے ہیں۔
عمران خان کے اس اقدام کو انتہائی کشیدگی کے وقت امن کا پیغام قرار دیا جارہا ہے۔پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ملکوں سے بھی انہیں امن پسند اور دانشور سیاستدان کےخطابات دیے جارہے ہیں۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیرمی مکیلن نے ٹوئٹ کیاکہ’کیا ہم اوباما سے نوبل ایوارڈ لے کر عمران خان کو دے سکتے ہیں؟‘
پاکستان کے معروف صحافی مظہر عباس نے لکھاکہ’اگر عمران خان افغانستان اور پاک بھارت تنازعہ ختم کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ نوبل انعام کے بہت بڑے حقدار ہوجائیںگے‘۔
بھارتی شہری نے لکھا کہ’بہت جلد عمران خان کو نابل انعام دیا جائے گا،میں نے ان سے زیادہ سمجھدار پاکستانی وزیراعظم نہیں ںیکھا‘۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ’ عمران خان نے سرحد پار لوگوں کے دل جیت لیے ہیں‘۔
0 comments: