بھارت میں ہیش ٹیگ ’گو بیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے تامل ناڈوکے دورے سے قبل ہی بھارتیوں نےان کے چلے جانے کےنعرے لگادیے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق نریندر مودی آج بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دورےپرجارہےہیں جہاں انہیں شہریوں کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی ان کےخلاف پیغامات کی بھر مار ہورہی ہے۔
بھارتی شہریوں نےمودی سرکار کوسترسال کی بدترین قیادت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی لاشوں پر سیاست کرکے الیکشن میں جیت یقینی بنانا چاہتے ہیں۔مودی بری طرح ناکام ہوگئے، انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں۔
اس سے قبل رواں سال جنوری کے مہینے میں بھی مودی کو تامل ناڈو میں اسی صورتحال کا سامنا تھا جو اب مزید سخت ہوگئی ہے۔
ٹوئٹرپر وجے نامی بھارتی شہری نے لکھا کہ’مودی اور ان کی پارٹی کاتامل ناڈو میں ہونا غیر متعلقہ ہے‘
0 comments: